پی ایس ایل ایلیمینیٹر: ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری

0

ایچ بی ایل پی ایس یل 10 کے دوسرے ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کوجیتنے کے لیے 203 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں جاری ناک آؤٹ مقابلے میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز اسکور کیے۔

قلندرز کی جانب سے کوشل پریرا 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد نعیم 50، عبداللہ شفیق 25، بھانوکا راجاپکشا 22، آصف علی 15، فخر زمان 12 جبکہ شکیب الحسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

رشاد حسین 5 اور کپتان شاہین شاہ آفریدی 0 رن پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے 3، سلمان ارشاد نے 2 جبکہ عماد وسیم اور جیمی نیشم نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں