
اوسلو:( ناروے)جماعت اہل سنت ناروے کے منتظمین نے ایک ہنگامی اجلاس منعقد جس میں مذہبی, سیاسی, سماجی شخصیات سمیت معززین اہل علاقہ نے شرکت کی ۔






اس اجلاس میں 18 مئی کو بھارت کے فاشسٹ وزیراعظم نریندر مودی کی ناروے آمد پر بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی، نہتے کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت, اقلیتوں کے خلاف پرتشدد ریاستی کاروائیوں سمیت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کے خلاف ایک بھرپور لیکن پرامن احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا گیاہے۔
سینیئر صحافی ناصر اکبر کے مطابق اجلاس کے آخر میں منتظمین کی طرف سے تمام مذہبی، سیاسی، سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ کو احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی۔







