جماعت اہل سنت ناروے کی طرف سے 18 مئی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ناروے آمد کے موقع پر ناروے پارلیمنٹ کے باہر شاندارپرامن احتجاجی مظاہرے کا اعلان

0

اوسلو:( ناروے)جماعت اہل سنت ناروے کے منتظمین نے ایک ہنگامی اجلاس منعقد جس میں مذہبی, سیاسی, سماجی شخصیات سمیت معززین اہل علاقہ نے شرکت کی ۔

Screenshot
Screenshot
Screenshot

Screenshot

اس اجلاس میں 18 مئی کو بھارت کے فاشسٹ وزیراعظم نریندر مودی کی ناروے آمد پر بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی، نہتے کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت, اقلیتوں کے خلاف پرتشدد ریاستی کاروائیوں سمیت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کے خلاف ایک بھرپور لیکن پرامن احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا گیاہے۔

سینیئر صحافی ناصر اکبر کے مطابق اجلاس کے آخر میں منتظمین کی طرف سے تمام مذہبی، سیاسی، سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ کو احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں