ناروے میں IRN رفاعی تنظیم کا سالانہ اجلاس بابت 2026 منعقد

0

اسلامی کونسل ناروے نے اپنا سالانہ اجلاس بہترین گفتگو اور آئیندہ کے لیے شاندار فیصلوں کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔

IRN 2026 تنظیم ایک مضبوط چھتری کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے، سماجی مباحثے میں مضبوط آواز کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف کام، مذہبی برادریوں میں تحفظ اور معاشرے میں مکالمے اور افہام و تفہیم کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم سماجی کردار کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہے ۔ اس سال کے سالانہ اجلاس میں، تین نئی مذہبی کمیونٹیز اور تنظیمیں سامنے آئیں۔

آسٹ اگڈر میں مسلم ثقافتی مرکز
الھدا اسلامک سنٹر
Østfold میں مسلمانوں کی سب سے بڑی کمیونٹی – الخیر

مسلم خیراتی تنظیم کے سالانہ اجلاس میں بڑی تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔ ہم سبکدوش ہونے والے چیئرمین “معصوم زبیر “کا ان کی بہترین کاوشوں پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وہ ایک مضبوط، متحرک، سب کومتحد کرنے والے قابل قدر رہنما ر ہیں، انہوں نے IRN کی ترقی و ترویج میں بہت زیادہ تعاون کیا۔

ہم بدرالدین مائزی کو نئے چیئرمین کے طور پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، اور الیگزینڈر ڈی میرا اور آمنہ دستگیر کو بورڈ کے نئے اراکین کے طور پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، ہم عثمان بوٹا کا بطور بورڈ ممبر ان کی اہم شراکت کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

IRN ناروے میں مسلمانوں کے لیے ایک ذمہ دار، متحد اور متعلقہ تنظیم کے طور پر اپنے کردار کو مزید فروغ دینے کے لیے واضح عزائم کے ساتھ 2026 میں پر اُمید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں