ہیپی لیک پینٹس، کارس پینٹ انڈسٹری کی جانب سے اپنے ڈسٹری بیوٹرز اور ڈیلرز کے لیے ترکیہ کے ایک ہفتے کے خصوصی تفریحی اور معلوماتی دورے کا اہتمام کیا گیا، جس میں 22 افراد پر مشتمل وفد نے شرکت کی۔
وفد کی قیادت ہیپی لیک پینٹس کے ڈائریکٹر سیلز خواجہ عماد خالد سکا نے کی، جبکہ جنرل مینیجر سیلز ڈیکوریٹیو میاں عمران حمید اور نیشنل سیلز مینیجر سیف الحق بھی وفد کے ہمراہ استنبول پہنچے۔ مہمانوں کی رہائش کے لیے استنبول کے معروف تاکسیم اسکوائر پر واقع فائیو اسٹار ہوٹل کا انتخاب کیا گیا۔

ایک ہفتے کے اس دورے میں ترکیہ کے تاریخی، مذہبی اور سیاحتی مقامات کی سیر کے لیے خصوصی پروگرام ترتیب دیے گئے۔ تمام انتظامات کی ذمہ داری گروپ آرگنائزر حامد جیلانی نے احسن انداز میں انجام دی، جبکہ ترکیہ میں مقامی گائیڈ محترمہ خدیجہ نے وفد کی رہنمائی کی اور مختلف مقامات کی تاریخی اہمیت سے آگاہ کیا۔

دورے کے دوران وفد نے آیا صوفیہ مسجد، نیلی مسجد، غازی عثمان کے مزار، اولو جامع مسجد، سلطان محمد کے مقبرے، گرین مسجد اور حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے مزار پر حاضری دی۔ اس کے علاوہ تاریخی شہر بورسا اور استنبول کے مشہور اسپائس بازار سمیت مختلف سیاحتی مقامات کی سیر بھی کی گئی۔





وفد کے لیے روزانہ مختلف خوبصورت اور معروف ریسٹورنٹس میں ظہرانوں اور عشائیوں کا اہتمام کیا گیا، جبکہ دورے کا آخری خصوصی عشائیہ استنبول کے مشہور نصرت ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا، جسے تمام شرکا نے بے حد سراہا۔









ہیپی لیک پینٹس کی انتظامیہ نے پورے دورے کے دوران مہمانوں کی رہائش، سفری سہولیات اور خاطر تواضع کا خصوصی خیال رکھا۔ وفد کے شرکا نے بہترین انتظامات اور یادگار میزبانی پر کمپنی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر تمام ڈسٹری بیوٹرز اور ڈیلرز نے تالیاں بجا کر ڈائریکٹر سیلز خواجہ عماد خالد سکا کو خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ گروپ آرگنائزر حامد جیلانی اور مقامی گائیڈ محترمہ خدیجہ کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔

شرکا نے اس دورے کو خوشگوار اور یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں کاروباری تعلقات کو مضبوط بنانے، باہمی اعتماد بڑھانے اور ڈسٹری بیوٹرز و ڈیلرز کے درمیان روابط کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔







