ہاکی ورلڈ کپ 2026: انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کو 4-2 سے شکست

0

ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ڈی کے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف 4-2 سے کامیابی حاصل کرلی۔

نیدرلینڈز میں واقع ویگنر ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے میں انگلینڈ نے ابتدا سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور بھارتی ٹیم کو دفاعی دباؤ میں رکھا۔

انگلینڈ کی جانب سے نکولس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دو گول کیے، جبکہ اسٹورٹ اور ہنری نے ایک، ایک گول کرکے ٹیم کی برتری مستحکم کی۔

بھارت کی طرف سے ہرمن پریت سنگھ اور دلپریت سنگھ نے گول کرکے مقابلے میں واپسی کی کوشش کی، تاہم بھارتی ٹیم انگلینڈ کی برتری ختم کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

انگلینڈ نے میچ کے اختتام تک اپنی برتری برقرار رکھی اور 2-4 کے اسکور سے اہم فتح اپنے نام کرلی۔

گروپ مرحلے میں اس کامیابی کے بعد انگلینڈ کی پوزیشن مزید مضبوط ہوئی ہے، جبکہ بھارت کے لیے آئندہ میچز میں بہتر کارکردگی دکھانا اہم ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں