پاکستان کھاریاں میں رئیل اسٹیٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں “نیو میٹرو سٹی”کے نام سےبڑا فراڈ سامنے آگیا

0

پاکستان کھاریاں میں رئیل اسٹیٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں “دی گلوب اسٹیٹ” کمپنی کی طرف سے “نیو میٹرو سٹی”کے نام سےبڑا فراڈ سامنے آگیا ہے جس میں سینکڑوں متاثرین کے ارب ہا روپے مبینہ طور پر ہڑپ کر لیے گئے ہیں۔

پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں آئے دن کوئی نہ کوئی فراڈ پر مبنی کہانی ضرور سامنے آتی ہے جس میں بالعموم عام پاکستانیوں اور بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں کے ارب ہا روپے ہڑپ کر لیے جاتے ہیں۔

حال ہی میں ایسا ہی ایک رئیل اسٹیٹ فراڈ کھاریاں میں دیکھنے کو ملا جہاں جی ٹی روڈ پر خوبصورت لوکیشن دکھا کر پاکستانیوں سے مبینہ طور پر اربوں روپے لوٹ لیے گئے ہیں۔

رئیل اسٹیٹ فراڈ کا زیادہ تر شکار اوورسیز پاکستانی بنتے ہیں، اوورسیز پاکستانی اپنے پیاروں اور وطن سے دور تلاش معاش کے سلسلے میں شبینہ روز محنت سے وابستہ رہتے ہیں, یہ لوگ اپنی محنت اور خون پسینے کی کمائی سے جہاں اپنے گھر والوں کو معاشی طور پر سپورٹ کرتے ہیں وہیں پاکستانی کی اکانومی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالتے ہیں, محنت سے کمائے ہوئے پیسے کو محفوظ کرنے کے لیے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ کو ترجیح دی جاتی ہے لیکن کچھ گد نما انسان رئیل اسٹیٹ کے نام سے کمپنیاں بنا کر ان اوورسیز پاکستانیوں کو شکار کرنے کے لیے دن رات کوشاں رہتے ہیں۔

کھاریاں میں “نیو میٹرو سٹی” کے نام سے ہاؤسنگ سوسائٹی پر مبنی فراڈ کے متاثرین نے ھیلسنکی فنلینڈ میں ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں متاثرین رئیل اسٹیٹ اور دیگر اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی، اس موقع پر ترجمان ایکشن کمیٹی ” نیو میٹرو سٹی” کھاریاں حافظ محمد مظہر اقبال نعیمی نے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ متاثرین “نیو میٹرو سٹی” کھاریاں کے ساتھ ہونے والے ظلم اور نا انصافی کا نوٹس لیا جائے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ھمارا سارا پیسہ جو ارب ہا روپے کے حساب سے ھے پاکستان سے باہر دوبئی اور امریکہ میں انوسٹ کردیا گیا ھے اور دوسال ھوچکے ہیں نہ تو رقم واپس کی جارھی ھے اور نہ ہی پلاٹ دئیے جارھے ھیں اور کوئی بھی پرسان حال نہیں ھے،اگر ھماری ایک قسط لیٹ ہوتی تھی تو وارننگ لیٹر ملتے تھے اور کہا جاتا تھا آپ کی فائل کینسل ہوجائے گی یا آپ کو جرمانہ کریں گے یوں ہر وقت پریشان کیا جاتا تھا،مگر جب قسطیں مکمل ھوگئیں تو اب کوئی جواب ہی نہیں دیتا،ہر کوئی کہتا ھے ہمیں نہیں معلوم پراجیکٹ کب مکمل ہوگا اور نہ ہماری رقم واپس کی جارھی ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں