بیٹر فیوچر پاکستان ٹیم نے لگاتار تمام میچز جیت کر
دنیا کا سب سے بڑا بین الاقوامی یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ “ناروے کپ 2025” جیت لیا۔
ناروے کپ 2025 میں شاندار کامیابی پاکستان کے لیے ایک تاریخی فتح ہے، اس تاریخی کامیابی پر تمام کھلاڑیوں، کوچز اور تمام سپورٹرز کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے بہت بہت مبارک باد۔




ٹیم نے ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل میں ناروے کے یووک لین ایف سی کو 0-2 سے مات دے کرٹائٹل اپنے نام کیا۔
کھیل کے پہلے ہاف میں احمد علی نے اپنی ٹیم کوسبقت دلوائی، دوسرے ہاف میں اویس نے گول کرکے برتری کو دوگنا کردیاجوحتمی ثابت ہوئی۔
بیٹرفیوچرکلب نے گزشتہ برس بھی فائنل میں رسائی پائی تھی۔
دریں اثنا فاتح ٹیم کے ہیڈ کوچ عبدالراشد بلوچ نے کامیابی کو قوم کے نام کرتے ہوئے کہا کہ محنت رنگ لائی۔
اس موقع پر سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی صاحبہ نے شاندار کامیابی پر تمام کھلاڑیوں, کو چیز اور ٹیم آفیشلز کو مبارکباد دی ۔







