اوسلو: منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیر اہتمام میلاد فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں سفیر پاکستان عاصم علی خان، ناروے اور بیرونِ ملک سے آنے والے مہمانوں، سیاسی، سماجی و مذہبی رہنماؤں سمیت پاکستانی و مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین، مردوں، فیملیز اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔









میلاد فیسٹیول میں حضور نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ، محبتِ رسول ﷺ اور اسلامی اقدار کو اجاگر کیا گیا، جبکہ شرکاء نے مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ تقریب میں شرکت کی۔



تقریب کے دوران ناروے کے سابق بادشاہ ہارالد پنجم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا گیا۔ شرکاء نے مرحوم بادشاہ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور ناروے کے لیے ان کی طویل خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
شرکاء نے شاہی خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم بادشاہ کے خاندان اور ناروے کے نئے بادشاہ ہاکون ہشتم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ناروے کے شاہی دربار کے مطابق بادشاہ ہارالد پنجم 28 اگست 2026 کو 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، جس کے بعد ان کے بیٹے ہاکون ہشتم نے تخت سنبھالا۔
میلاد فیسٹیول میں مذہبی پروگرام کے ساتھ پاکستانی و مسلم کمیونٹی کے باہمی اتحاد، ناروے کے معاشرے میں مثبت کردار اور مختلف طبقات کے درمیان ہم آہنگی کے جذبے کو بھی اجاگر کیا گیا۔
تقریب کے اختتام پر ملکی و قومی سلامتی، پاکستان اور ناروے کے باہمی تعلقات، مسلم امہ اور پوری انسانیت کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔










