معروف مزاحیہ پروگرام ’ہوشیاریاں‘ کے میزبان ہارون رفیق ناروے پہنچ گئے، دوست احباب کی جانب سے عشائیہ

0

پاکستان کے معروف مزاحیہ پروگرام ’ہوشیاریاں‘ کے میزبان ہارون رفیق غزالی ایجوکیشن فورم کے فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کے لیے ناروے پہنچ گئے۔ ان کی آمد پر دوست احباب کی جانب سے اوسلو میں ان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

عشائیے میں مختلف سماجی اور فلاحی شخصیات نے شرکت کی، جن میں انعام الحق سیٹھی، سید شاہ حسین کاظمی، سید طارق محمود شاہ کاظمی، غزالی ایجوکیشن فورم کے صدر چوہدری نذر حسین عباس، حافظ محمد طیب، ضیاء الدین، چوہدری رفاقت علی، الخدمت یورپ کے رہنما حامد علی فاروق اور چوہدری ناہید اسلم شامل تھے۔

اس موقع پر شرکاء نے ہارون رفیق کی ناروے آمد کا خیرمقدم کیا اور خوشگوار ماحول میں باہمی ملاقات اور گفتگو کی۔ شرکاء نے غزالی ایجوکیشن فورم کے زیر اہتمام ہونے والے فنڈ ریزنگ پروگرام میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ غزالی ایجوکیشن فورم کا فنڈ ریزنگ پروگرام یکم نومبر کو اوسلو میں منعقد ہوگا، جس کا مقصد فورم کے تعلیمی اور فلاحی مشن کے لیے تعاون حاصل کرنا اور مستحق بچوں کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں