محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کا ٹیلی فونک رابطہ، مذاکراتی حکمت عملی پر مشاورت

0

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجا ناصر عباس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں مذاکرات اور آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے کوئٹہ سے علامہ راجا ناصر عباس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دونوں اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومت سے مذاکرات کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مذاکرات کے حوالے سے اپوزیشن کی آئندہ حکمت عملی پر مشاورت کی، جبکہ آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد اور اس حوالے سے ممکنہ اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اپوزیشن قائدین نے مذاکرات کے معاملے پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن قائدین نے مذاکرات کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات سے مشروط کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں سیاسی صورتحال، مذاکراتی عمل اور اپوزیشن کے آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مزید مشاورت جاری رکھنے پر بھی بات ہوئی۔

تاہم مذاکرات اور آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق حتمی فیصلوں کے بارے میں مزید پیش رفت سامنے آنا باقی ہے۔

DISCLAIMER:

This news is based on information provided by sources and reports available at the time of publication. Political developments and statements may change as the situation evolves. PakNorwayNews does not independently verify every claim attributed to unnamed sources and does not endorse any political party, individual, or viewpoint mentioned in the report. Readers are advised to consider official statements and verified sources for the latest updates.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں