فٹبال سے محبت کرنے والوں کے لیے بڑی خبر ! اسٹریٹ چائلڈ ناروے کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا چاہتا ہے

0

فٹبال سے محبت کرنے والوں کے لیے بڑی خبر !
اسٹریٹ چائلڈ ناروے کپ فٹبال ٹورنامنٹ شروع ہو رہا ہے جس کے لیے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ کے لیے میدان میں اتر گئی ہے۔

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا پہلا میچ 27 جولائی کو ناروے کے موڈم فٹ بال کلب کے خلاف کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں 35 ممالک کی ٹیمیں مختلف کیٹیگریز میں حصہ لے رہی ہیں۔

اس ٹورنامنٹ کی قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے 2023 میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا اور 2024 میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

ہماری نیک تمنائیں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ساتھ ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ اس دفعہ پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبالٹنگ بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں