فن لینڈ میں ملائیشین سفیر کی جانب سے پاکستانی بزنس مین اور دیگر شخصیات کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ

0

ملائیشیا ایمبیسی کی جانب سے حلال سرٹیفیکیشن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کرنے والے پاکستانی بزنس مین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے اعزاز میں فن لینڈ میں مقیم ملائیشین سفیر داتو امرجیت سرجیت سنگھ نے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا۔

Oplus_16908288
Oplus_19005440
Oplus_19005440
Oplus_19005440
Oplus_19005440

Oplus_19005440

ظہرانے میں پاک ناروے نیوز کے سب ایڈیٹر شاہ رخ سہیل، معروف بزنس مین اور ڈپٹی کونسلر ہیلسنکی تنویر احمد چوہدری، امام و خطیب مدینہ مسجد ہیلسنکی اور بزنس مین خرم قاضی نے شرکت کی۔

سفیر داتو امرجیت سرجیت سنگھ نے شرکا کا پرتپاک استقبال کیا اور ملائیشیا کے حوالے سے معلوماتی گفتگو کرتے ہوئے فن لینڈ میں اپنی ترجیحات اور مستقبل کے عزائم سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بالخصوص فن لینڈ کے شہریوں میں ملائیشیا کے بارے میں آگاہی بڑھانے اور سیاحت کے فروغ کے لیے مؤثر روابط قائم کرنے کی اہمیت پر بھی گفتگو کی۔

ظہرانے کے دوران خوش گوار ماحول میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا نے سفیر محترم کو مارچ میں ملائیشیا کے مجوزہ دورے کے حوالے سے آگاہ کیا، جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر پاک ناروے نیوز کے سب ایڈیٹر شاہ رخ سہیل نے ملائیشین ایمبیسی کے کونسلر ال فادل آدم سے درخواست کی کہ پاک ناروے نیوز کو ایمبیسی میں منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت اور کوریج کا موقع فراہم کیا جائے۔ کونسلر صاحب نے اس تجویز کو سراہا۔

ظہرانے میں شریک پاک ناروے نیوز کی نمائندگی کرنے والے افراد اور کمیونٹی کی شخصیات نے پرتکلف میزبانی پر ملائیشین سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر خرم قاضی نے سفیر محترم کو تحائف پیش کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں