صاحب کوآئینہ کیا دکھایا کہ برا مان گئے، پاکستان کے معروف سینئر کالم نگار اور دانشور توفیق بٹ صاحب NCCIA کے ریڈار پر, بیوروکریسی پر تنقید کیوں کی, نوٹس جاری

0

پاکستان کے معروف سینئر کالم نگار اور دانشور توفیق بٹ صاحب NCCIA کے ریڈار پر, بیوروکریسی پر تنقید جرم بن گئی, نوٹس جاری کر دیا گیا۔

پاکستان کے معروف سینئر کالم نگار اور دانشور توفیق بٹ صاحب نے اپنے ایک کالم میں بیوروکریسی پر تنقید کرتے ہوۓ از راہ مزاح چند جملے کس دیۓ جس پر NCCIA نے انہیں نوٹس جاری کر دیا ہے۔

اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں موجود پاکستانی صحافتی تنظیموں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے انہوں نے این سی سی آئی اے کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

معروف سینئر کالم نگار اور دانشور توفیق بٹ صاحب
کی بیورو کریسی پر تنقید کے خلاف ارباب اختیار کا غصہ حقیقت میں سچ کی آواز دبانے کے مترادف ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کے کئی مایا ناز صحافیوں نے اپنے ٹی وی پروگرامز اور دیگر ویڈیو پیغامات میں توفیق بٹ صاحب کے حق میں آواز بلند کی ہے۔

پاکستان کی تمام صحافتی برادریوں نے ارباب اختیار سے یہ درخواست کی ہے کہ پاکستان کے معروف سینئر کالم نگار اور دانشور توفیق بٹ صاحب کے خلاف چند کرپٹ عناصر کی طرف سے حراساں کرنے کا سخت نوٹس لیا جاۓ اور انہیں انصاف مہیا کیا جاۓ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں