سونے کی قیمت میں 11 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے ہوگیا

0

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سات روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 112 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 427 ڈالر ہوگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 602 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 98 ہزار 864 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ فی تولہ چاندی 185 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 44 روپے، جبکہ 10 گرام چاندی 159 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 39 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی نمایاں طور پر دیکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں