ایشین گیمز: پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

0

اسپورٹس ڈیسک | یکم اکتوبر 2026
ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بارش کے باعث سیمی فائنل کو 13 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بنگلادیش نے مقررہ 13 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے۔ توحید ہریدوئے 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 3، عرفات منہاس نے 2 جبکہ صائم ایوب نے ایک وکٹ حاصل کی۔

112 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ابتدائی چار وکٹیں 53 رنز پر گر گئیں۔ صائم ایوب نے 21، معاذ صداقت نے 15، عثمان خان نے 14 جبکہ کپتان صاحبزادہ فرحان نے ایک رن بنایا۔

اس کے بعد عبدالصمد اور حسن نواز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 59 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی اور پاکستان کو 11.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرنے میں مدد دی۔

عبدالصمد 30 جبکہ حسن نواز 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یوں پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایشین گیمز کے مینز کرکٹ فائنل میں جگہ بنا لی۔
پاکستان 6 وکٹوں سے کامیاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں