پاکستانی سفارتخانہ اوسلو میں سفیرِ پاکستان برائے ناروے و آئس لینڈ، محترمہ سعدیہ الطاف قاضی کی میزبانی میں الوداعی میڈیا ملاقات اور بریفنگ کا خوبصورت انعقاد کیا گیا۔









اس موقع پر سفیرِ پاکستان نے میڈیا کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان اور ناروے کے درمیان تعلقات، باہمی روابط اور عوامی سطح پر مثبت رابطوں کے فروغ میں میڈیا کی خدمات اور تعاون کو خراجِ تحسین پیش کیا۔







تقریب کے دوران شریک میڈیا نمائندگان کو ان کی خدمات، تعاون اور مثبت کردار کے اعتراف میں تعریفی اسناد (Certificates of Appreciation) بھی پیش کی گئیں۔











تقریب میں میڈیا اور سفارتخانے کے درمیان مسلسل رابطے اور تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا، جبکہ پاکستان اور ناروے کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے میڈیا کے کردار کو اہم قرار دیا گیا۔

پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کے لیے پرتکلف ضیافت کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔












