بڑی خوشخبری, ناروے کبڈی کپ کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

0

کبڈی سے محبت کرنے والوں کے لیے بڑی خبر , سپورٹس کبڈی کلب ناروے نے کبڈی کپ کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے ۔

Sports club Norway Kabaddi cup

سپورٹس کبڈی کلب ناروے کی طرف سے کبڈی کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کبڈی کے فروغ کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ کبڈی سے لگاؤ رکھنے والے دیگر کمیونٹی ممبرز کے پرزور مطالبے پر 15 جون بروز اتوار کبڈی کپ کروایا جا رہا تھا، کبڈی پلیئرز کے ویزا ایشو کی وجہ سے 15 جون کو یہ کبڈی کپ ملتوی کر دیا گیا تھا۔

کبڈی سے محبت کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ اب یہ کبڈی کپ چھ جولائی بروز اتوار کے دن کروایا جا رہا ہے، یہ کبڈی کپ دن 11 بجے سے شام سات بجے تک “اکیا” گراؤنڈ اوسلو میں کروایا جائے گا۔

تمام دوست احباب سے گزارش ہے کہ اس خوبصورت ایونٹ میں شامل ہو کر اسے کامیاب بنائیں اور اس کی رونکیں دوبالا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں