فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں گلفام ظفر کے اکاؤنٹنگ آفس کی افتتاحی تقریب

0

ہیلسنکی: فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے گلفام ظفر کے اکاؤنٹنگ آفس کی باضابطہ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف کاروباری اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اس مختصر مگر پروقار تقریب کے آغاز میں مدینہ مسجد ہیلسنکی کے امام و خطیب قاری مظہر اقبال نعیمی نے گلفام ظفر کی جانب سے مدعو کیے جانے پر شکریہ ادا کیا اور ادارے کی ترقی، کامیابی اور استقامت کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔

تقریب میں شریک کاروباری اور سماجی شخصیات نے گلفام ظفر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس ادارے کے قیام سے کاروباری حضرات کو حسابات اور اکاؤنٹنگ سے متعلق امور میں سہولتیں میسر آئیں گی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ اس ادارے کی خدمات سے پاکستانی، بنگلہ دیشی، نیپالی اور بھارتی کمیونٹیز سمیت دیگر قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی استفادہ کر سکیں گے۔

تقریب کے شرکاء نے گلفام ظفر کے نئے کاروباری سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں