پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

0

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایڈرین ہیملٹن مانز نے باضابطہ طور پر اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

پی آئی اے کے بورڈ نے ایڈرین ہیملٹن مانز کو قومی ایئرلائن کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کی تقرری کو پی آئی اے کی جاری اصلاحات، تنظیم نو اور بحالی کے عمل میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ایڈرین ہیملٹن مانز کو عالمی ہوا بازی کے شعبے میں 30 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ وہ تین مختلف ایئرلائنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور ایئرلائنز کی تنظیم نو، بحالی اور انہیں منافع بخش اداروں میں تبدیل کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

نئے سی ای او کے عہدہ سنبھالنے کے موقع پر کنسورشیم اور پی آئی اے کی انتظامیہ نے سبکدوش ہونے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر وائس مارشل عامر حیات کی خدمات کو سراہتے ہوئے قومی ایئرلائن کے لیے ان کی کاوشوں اور ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں