ایشین گیمز 2026: پاکستان نے اسکواش میں سلور میڈل جیت لیا

0

ناگویا (ویب ڈیسک): پاکستان نے 20ویں ایشین گیمز ایچی ناگویا 2026 میں پہلا سلور میڈل اپنے نام کرلیا۔ مینز اسکواش ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کو ملائیشیا کے ہاتھوں 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد قومی ٹیم نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

فائنل کے پہلے میچ میں ملائیشیا کے امیشن راج چندرن نے پاکستان کے ناصر اقبال کو 41 منٹ جاری رہنے والے مقابلے میں 1-3 سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں ایون یونگ نے عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے ہرایا، یہ میچ 53 منٹ تک جاری رہا۔

پاکستان نے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ چائنا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، جبکہ ملائیشیا نے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن بھارت کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان مینز اسکواش کے انفرادی ایونٹ میں دو برانز میڈلز بھی حاصل کرچکا ہے۔ نور زمان اور محمد عاصم عرفان نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرکے پاکستان کے لیے کانسی کے تمغے یقینی بنائے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان ایشین گیمز 2026 میں اب تک مجموعی طور پر ایک سلور اور پانچ برانز میڈلز حاصل کرچکا ہے۔ مینز کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کی رسائی کے باعث قومی دستے کے لیے ایک اور میڈل بھی یقینی ہوچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں