ویب ڈیسک | 28 ستمبر 2026
ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ میں بارش نے پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کوارٹر فائنل میچ نہ ہونے دیا، جس کے بعد بہتر عالمی رینکنگ کی بنیاد پر پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
جاپان کے شہر نیشّن کے کوروجی اسپورٹس پارک میں شیڈول پہلے کوارٹر فائنل میں مسلسل بارش کے باعث ٹاس بھی نہ ہوسکا۔ موسم کی خرابی اور گراؤنڈ کی صورتحال کے پیش نظر میچ منسوخ کردیا گیا۔
میچ منسوخ ہونے کے بعد ایونٹ کے قواعد کے مطابق بہتر عالمی رینکنگ رکھنے والی پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں جگہ مل گئی، جبکہ ہانگ کانگ کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم ہوگیا۔
پاکستانی ٹیم اب فائنل تک رسائی کے لیے سیمی فائنل میں میدان میں اترے گی۔
ایشین گیمز میں کرکٹ مقابلے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جا رہے ہیں، جہاں پاکستان کی نظریں سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرکے گولڈ میڈل کی جانب پیش قدمی پر مرکوز ہوں گی۔







