گجرات یونیورسٹی میں خواتین اور بچوں کے باوقار سماجی رویوں کے فروغ پر آگاہی سیمینار

0

گجرات یونیورسٹی کے شعبہ سوشیالوجی کے زیر اہتمام خواتین اور بچوں کے حوالے سے باوقار سماجی رویوں کے فروغ کے لیے ایک روزہ آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار 16 ستمبر 2026 کو حکومت پنجاب کے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ہدایات کے تحت منعقد ہونے والی آگاہی سرگرمیوں کے سلسلے میں ہوا۔

سیمینار کی صدارت شعبہ سوشیالوجی کے چیئرپرسن ڈاکٹر ظہیر عباس نے کی، جبکہ ممتاز قانون دان اور سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ یوسف محمد کھوکھر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد شہزاد، لیکچرار مدثر علی چوہدری اور دیگر منتظمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ سیمینار کا مرکزی موضوع **”سماجی رویوں میں تبدیلی، ایک باوقار اور سب کو شامل کرنے والے معاشرے کی تشکیل“** تھا۔

مقررین نے امتیازی رویوں کے خاتمے اور معاشرے میں وقار، مساوات اور احترام کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے افراد، خاندانوں، تعلیمی اداروں اور معاشرے کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات کو خواتین اور بچوں کے ساتھ مثبت اور باوقار سماجی رویوں کے فروغ کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔

سیمینار کا مقصد معاشرے میں ایسے رویوں کو فروغ دینا تھا جن کے ذریعے خواتین اور بچوں کے وقار، مساوات اور احترام کو یقینی بنانے میں مدد مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں