لبنانی وزیر داخلہ کی آرمی چیف سے ملاقات، پاکستان کی امن کوششوں کو سراہا گیا

0

راولپنڈی: لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار نے آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان اور لبنان کے درمیان سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے سیکیورٹی اداروں کے درمیان ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لبنان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

لبنانی وزیر داخلہ احمد الحجار نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

احمد الحجار پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں، جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر رابطوں کو مزید آگے بڑھانے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں