ناروے کے شہر اسٹاوینگر میں پاکستانی کمیونٹی سے سفیر عاصم علی خان کی ملاقات

0

اسٹاوینگر: ناروے میں پاکستان کے سفیر عاصم علی خان نے 25 اگست 2026 کو او این ایس کانفرنس کے موقع پر اسٹاوینگر میں پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

ملاقات میں آئل اینڈ گیس، آئی ٹی اور کاروباری شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمایاں پاکستانی نژاد افراد نے شرکت کی۔ کمیونٹی کے نمائندوں نے سفیر کو اسٹاوینگر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوششوں سے آگاہ کیا۔

سفیر عاصم علی خان نے کمیونٹی کی تجاویز کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ پاکستانی کمیونٹی پاکستان اور ناروے کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی رہے۔

سفیر نے شرکا کو سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کو قونصلر سہولیات کی فراہمی کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ناروے بھر میں مقیم پاکستانیوں کے لیے سفارتخانہ ان کا دوسرا گھر ہے۔

سفارتخانے کے مطابق پاکستان اور ناروے کی پاکستانی نژاد کمیونٹی کے اشتراک سے عوامی اور معاشی سفارت کاری کی کوششیں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں