تحریک انصاف ناروے کے جنرل سیکرٹری حسبان شاہ بخاری کی بہن کی شادی، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

0

اوسلو: تحریک انصاف ناروے کے جنرل سیکرٹری حسبان شاہ بخاری کی بہن کی شادی سید حیدر شاہ کے ساتھ انجام پائی۔

شادی کی تقریب میں ناروے سمیت پاکستان، یورپ اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں تحریک انصاف او آئی سی یورپ کے ڈپٹی سیکرٹری یاسر قدیر، تحریک انصاف یو کے کے صدر ملک عمران خلیل، تحریک انصاف ناروے کے صدر عمران بشیر خان، جنرل سیکرٹری میاں جمیل اصغر، ویمن سیکرٹری حرا علی، انفارمیشن سیکرٹری محسن راجہ، سید خالد حسین، ابرار حسین شاہ اور تحریک انصاف ناروے کے سابق صدر چوہدری حاجی محمد افضال سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

Screenshot

شادی کی تقریب میں مسلم لیگ (ن) ناروے کے صدر شاہد تنویر، سینئر سیاستدان خالد محمود چوہدری، انٹرنیشنل ہیلتھ اینڈ سوشل گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر طیب چوہدری، شمعون چوہدری، تحریک انصاف ناروے کے سابق صدر شاہد جمیل، شہزاد راجہ، چوہدری شوکت علی جوڑا، مرزا محمد صدیق جوڑا، ناروے کے ممتاز بزنس مین چوہدری امتیاز وڑائچ، سید ضرار بخاری، محمد ریاض گجر، سینئر سیاستدان سید یوسف گیلانی، مبارک شاہ، ادریس لاہوری، جے کے ہال کے اونر جتندر کمار اور دیگر معززین بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر پاکستان کمیونٹی ناروے کے صدر چوہدری اظہر اقبال رندھیر، چوہدری پرویز اختر بھٹی، چوہدری طارق عزیز، سید حسنین اشعر عاشی، ڈاکٹر ندیم چوہدری، اصغر ڈھکر اور دیگر شخصیات نے بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

سید حیدر شاہ ناروے کی ممتاز سماجی شخصیت سید ابرار شاہ کے بھتیجے ہیں۔ تقریب کے دوران چوہدری اظہر اقبال رندھیر اور دیگر شرکاء نے سید ابرار شاہ کو شادی کی مبارکباد پیش کی اور نومنتخب جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شادی کی تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں شرکاء نے دولہا اور دلہن کے لیے خوشگوار ازدواجی زندگی اور مستقبل میں کامیابی کے لیے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں