عمران خان کے وزیِراعظم بننے کو آج 8 سال مکمل ہوگئے۔آج سے آٹھ سال پہلے عمران خان نے پاکستان کے وزیِراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ ایک عظیم کرکٹر، کامیاب کپتان،شاندارسماجی کارکن اور فلاحی شخصیت کے بعد انہوں نے پاکستان کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالی۔ ان کا یہ سفر آج بھی لاکھوں پاکستانیوں کے لیے جدوجہد، حوصلے اور امید کی علامت ہے۔
عمران خان: قیادت کا سفر
عمران خان پاکستان کی تاریخ کی ایک نمایاں شخصیت ہیں،جنہوں نے کرکٹر، سماجی کارکن اور وزیِراعظم کی حیثیت سےملک کی خدمت کی۔ ان کی زندگی جدوجہد، محنت اور عزم کی مثال ہے۔
کرکٹ کا عظیم سفر
عمران خان نے کم عمری میں فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز کیا اورجون 1971 میں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ وہ دنیاکے بہترین آل راؤنڈرز میں شمار ہوئے اور 1982 میں پاکستان کےکپتان بنے۔ان کی قیادت میں پاکستان نے 1982 میں لارڈز میں انگلینڈ کےخلاف تاریخی ٹیسٹ میچ اپنے نام کر کے شاندار کامیابی حاصل کی۔ تاہم ان کے کرکٹ کیریئرکا سب سے بڑا کارنامہ 1992 کا ورلڈ کپ تھاجسے جیت کر انہوں نے قوم کے نام کیا۔
سماجی خدمت و فلاحی کام
کرکٹ سےر یٹائرمنٹ کے بعد عمران خان نے اپنی توجہ پاکستان کی فلاح و بہبود پر مرکوز کی۔ اپنی والدہ کی کینسر سے وفات کےبعد انہوں نے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال قائم کیا، جہاں مستحق مریضوں کو علاج کی مفت سہولت فراہم کی جاتی ہے۔انہوں نے تعلیم کے میدان میں بھی اہم کردار ادا کیا اور نمل یونیورسٹی کے قیام میں بنیادی کردار ادا کیا۔ 2006 میں انہوں نے عمران خان فاؤنڈیشن بھی قائم کی، جس نے مختلف فلاحی اور انسانی خدمت کے بے مثال منصوبوں پر کام کیا۔
بطور وزیر اعظم پاکستان
طویل سیاسی جدوجہد کے بعد عمران خان 18 اگست 2018 کوپاکستان کے وزیِراعظم بنے۔ ان کی حکومت نے احساس پروگرام کے ذریعے غریب اور مستحق افراد کے لیے سماجی تحفظ کووسعت دی۔ماحولیاتی تحفظ کے لیے پلانٹ فار پاکستان جیسے منصوبے شروع کیے، جبکہ پانی، ڈیمز اور قابِل تجدید توانائی پر بھی توجہ دی۔COVID- کے دوران عمران خان نے مکمل لاک ڈاؤن کے بجائے 19اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمِت عملی اپنا کر پوری دنیا کو فرت حیرت میں ڈال دیا، آپ کی اس حکمت عملی کی بنا پر بیماری پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ غریب اور دیہاڑی دار طبقے کو معاشی مشکلات سے بھی بچایا جا سکا۔ان کی حکومت کے اہم اقدامات میں کرتارپور راہداری کا افتتاح بھی شامل تھا، جس سے سکھ یاتریوں کو گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور تک رسائی آسان ہوئی۔
اسلاموفوبیا کے خلاف آواز
عمران خان نے عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے خلاف بھرپور آوازاٹھائی۔ مارچ 2022 میں پاکستان کی کوششوں سے اقوام متحدہ نے 15 مارچ کو اسلاموفوبیا سےنمٹنے کا عالمی دن قرار دیا۔
ایک جدوجہد کی علامت
عمران خان کی زندگی کرکٹ کے میدان سے لے کر سماجی خدمت اور ملکی سیاست تک مسلسل جدوجہد کی داستان ہے۔ 1992 کاورلڈ کپ، شوکت خانم ہسپتال، نمل یونیورسٹی کا قیام اور ان کا سیاسی سفرپاکستان کی تاریخ میں اہم مقام رکھتے ہیں۔آج بھی وہ اپنے مشکل حالات کے باوجود اپنے لاکھوں حامیوں کےلیے حوصلے، استقامت اور عزم کی علامت ہیں۔اللہ تعالٰی عمران خان کو صحت، طاقت، صبر اور حفاظت عطافرمائے، اور پاکستان کو امن، انصاف، خوشحالی اور اتحاد
نصیب فرمائے۔ آمین۔
تحریر: شاہد جمیل ( سی ای او پاک ناروے نیوز میڈیا گروپ)







