عوام کے لیے بڑی خوشخبری شالیمار ایکسپریس 14 اگست سے دوبارہ بحال

0

ریلوے مسافروں کے لیے خوشخبری سامنے آگئی، سیلاب کے باعث تقریباً دو ہفتوں سے بند شالیمار ایکسپریس کو 14 اگست سے دوبارہ چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پاکستان ریلوے کی پریمیئم ٹرین شالیمار ایکسپریس پہلے لاہور سے فیصل آباد کے راستے کراچی جاتی تھی، تاہم سیلاب سے ریلوے پل کو پہنچنے والے نقصان کے باعث اس روٹ پر ٹرین آپریشن معطل کردیا گیا تھا۔

اب ٹرین کا روٹ تبدیل کرتے ہوئے اسے لاہور سے ساہیوال کے راستے کراچی چلایا جائے گا۔ نئے روٹ پر مسافروں کی سہولت کے لیے شالیمار ایکسپریس کو پانچ اسٹاپ بھی دیے گئے ہیں۔

ٹرین کوٹ لکھپت، رائے ونڈ، اوکاڑہ، ساہیوال اور صادق آباد ریلوے اسٹیشنز پر رکے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والی شالیمار ایکسپریس کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 14 فیصد رعایت بھی دی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ قلعہ ستار شاہ، مسن اور کالر کے علاقے میں ریلوے پل کو سیلابی پانی سے نقصان پہنچنے کے باعث لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ٹرین آپریشن متاثر ہوا تھا، جس کے بعد شالیمار ایکسپریس کو عارضی طور پر بند کیا گیا۔

نئے روٹ کے ذریعے ٹرین کی بحالی سے لاہور اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو دوبارہ ایک اہم سفری سہولت میسر آ جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں