14 سے 16 اگست تک بینکس اور مالیاتی ادارے 3 روز بند رہیں گے

0

اسلام آباد:یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر میں بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کے لیے تین روزہ تعطیلات ہوں گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق 14 اگست بروز جمعہ یومِ آزادی کے سلسلے میں عام تعطیل ہوگی، جبکہ 15 اور 16 اگست ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات ہیں۔

تین روزہ تعطیلات کے دوران اسٹیٹ بینک، کمرشل بینکس، اسٹاک ایکسچینج اور دیگر مالیاتی ادارے معمول کے مطابق کام نہیں کریں گے۔

تاہم شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کی خدمات دستیاب رہیں گی، جس کے ذریعے صارفین رقم نکلوانے اور دیگر ڈیجیٹل بینکنگ معاملات انجام دے سکیں گے۔

بینکنگ اداروں میں معمول کی سرگرمیاں پیر 17 اگست سے دوبارہ شروع ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں