اوسلو، ناروے: پاکستان یونین ناروے کے زیرِ اہتمام پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں اوسلو میں ایک پروقار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کی صدارت پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمرا اقبال نے کی۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں قائم مقام پاکستانی سفیر محمد سلیم اللہ خان، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب حکومت رضوان نذیر اور ناروے کے وزیر Asmund Aukrust
شامل تھے۔
تقریب میں مہمانانِ اعزاز کے طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب لینڈ ریکارڈ گجرات سید ضیغم عباس، معروف کاروباری شخصیت چوہدری سلطان ندیم ملہی، جرمنی سے تعلق رکھنے والے بزنس مین چوہدری ناصر محمود اور اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا محمد اکمل نے شرکت کی۔









تقریب میں پاکستان اور ناروے سے تعلق رکھنے والی مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نمایاں شخصیات، کمیونٹی رہنماؤں، سماجی کارکنوں، کاروباری افراد اور فنکاروں سمیت بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی۔















یومِ آزادی کی تقریب کے دوران قومی ترانے، ملی نغمے، تقاریر اور ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے۔ شرکاء نے پاکستان کی آزادی کی جدوجہد، قومی تاریخ اور وطن کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے جوش و جذبے نے محفل کو مزید یادگار بنا دیا۔ شرکاء نے قومی پرچم لہراتے ہوئے پاکستان سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کیا۔
مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنے وطن کی ترقی، خوشحالی اور مثبت تشخص کے فروغ میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔
اوسلو میں منعقد ہونے والی یہ تقریب پاکستان اور ناروے کے درمیان دوستانہ تعلقات، باہمی احترام اور دونوں ممالک میں بسنے والی کمیونٹیز کے درمیان روابط کے فروغ کی بھی عکاس رہی۔
پاکستان زندہ باد
پاک ناروے دوستی پائندہ باد







