8 مارچ یومِ خواتین

0

عالمی یوم خواتین ہر سال 8 مارچ کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے یہ دن اس لیے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ کہ اس موقع پر ہم خواتین کی زندگی کے ہر شعبے میں بے شمار خدمات کو یاد کرتے ہیں اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، اگر ہم غور کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ خواتین نے نہ صرف گھریلو بلکہ سماجی، معاشرتی، تعلیمی اور پیشاورانہ ہر میدان میں بے مثال کردار ادا کیا ہے.

ٓآج کے اس ترقی یافتہ دور میں خواتین بہت کامیاب اور مضبوط نظرآتی ہیں وہ زندگی کے تقریبا ہر شعبے میں فعال ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ حقیقت بھی پیش نظر ہے کہ بہت سی خواتین اب بھی ترقی پزیر اور پسماندہ معاشروں میں بھرپور مسائل اور ناانصافیوں کا شکار ہیں اس موضوع پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے اورآئندہ بھی لکھا جاتا رہے گا۔

میری نظر میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہر میدان میں مصروفِ عمل خواتین کو سمجھنے کی کوشش کی جائے، ان کے جذبات اور سوچ کا احترام کیا جائے اور انہیں زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھنے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیا جائے، پسماندہ معاشروں میں عورت کو نظر انداز کرنے کی بجائے اگر اسے اچھا ماحول فراہم کیا جائے تو وہ ایک بہترین معاشرہ تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، بچپن سے ہی لڑکیوں کو محبت، توجہ اور تعلیم سے روشناس کرایا جائے، معاشرے میں ان کی حوصلہ افزائی کی جائے کیونکہ وہ بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہوتی ہیں بظاہر کبھی ہمیں لگتا ہے کہ عورت کمزور ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ خواتین ذہنی طور پر بہت مضبوط اور بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہوتی ہیں، اللہ تعالی نے ہر انسان کو مختلف خوبیوں کے ساتھ پیدا کیا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ان خوبیوں کو پہچانا جائے انہیں درست سمت دی جائے اور مثبت انداز میں آگے بڑھایا جائے۔

اگر تاریخ پر ایک نظر ڈالی جائے تو اسلام وہ واحد مذہب ہے جس نے سب سے پہلے عورت کو عزت و مقام سے نوازا، اسلام نے سب سے پہلے عورت کو اس کے بنیادی حقوق دیے، تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جب بھی عورت کو موقع ملا اس نے اپنی قابلیت ثابت کی ہے اور نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اگر عورت کی صلاحیتوں کو صحیح وقت پر صحیح سمت اور توجہ دی جائے تو وہ تاریخی نتائج پیدا کر سکتی ہے اسی لیے میرے نزدیک سب سے اہم چیز عورتوں کا زیورِ تعلیم سے آراستہ ہونا ہے، جب ہم ا سکول اور کالج جانے والی لڑکیوں کی تعلیم میں مدد کرتے ہیں تو یقین کریں یہ صدقہ جاریہ ہے کیونکہ یہی لڑکیاں مستقبل میں اپنے خاندان کو سنوارتی ہیں معاشرے میں اپنا اور اپنے والدین کا نام روشن کرتی ہیں اور ایک بہتر معاشرہ تشکیل دینے میں شاندار کردار ادا کرتی ہیں۔

ہمیں چاہیے کہ ہم سب کے ساتھ مہربان رہیں خوش رہیں اور ایک دوسرے کا خیال رکھیں خصوصا خواتین کا زندگی کے ہر موڑ پرساتھ دیں اور ان کی حوصلہ فضائی کریں تب ہی انہیں زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقعے میسر آ سکتے ہیں اور پھر جب وہ کامیاب ٹھہریں گی تو ہمیں ان پر فخر محسوس ہوگا، میرے نزدیک عورت معاشرے کی سب سے بڑی حقیقت اور سب سے بڑی طاقت ہے جو اپنی محنت اور محبت سے نئی نسل کو پروان چڑھاتی ہے۔

تحریر شاہد جمیل اوسلو ناروے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں