0

ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس کو بلاک نہیں کیا جا رہا، پی ٹی اے

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ملک میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی اینز) کو بلاک نہیں کیا جا رہا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں پی ٹی اے نے میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا کہ وی پی اینز کو بلاک کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے تاہم پی ٹی اے نے آئی ٹی کمپنیوں، سافٹ ویئر ہاوٴسز، فری لانسرز، بینکوں اور دیگر کاروباروں سے درخواست کی ہے کہ زیر استعمال وی پی این کو رجسٹر کرائیں تاکہ کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں بلا تعطل انٹرنیٹ سروسز کو یقینی بنایا جا سکے۔

پی ٹی اے نے مزید کہا ہے کہ کاروباری ادارے پی ٹی اے اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی ویب سائٹس کے ذریعے اپنا وی پی این رجسٹر کرا سکتے ہیں، یہ عمل مفت ہے اور اس میں 2 سے 3 روز لگتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں