آج بروز جمعرات پاکستانی سفارت خانہ میں پاکستان کے 79 ویں یومِ آزادی کی تقریب شاندار ملی و قومی جوش و جذبے سے منائی گئی
یوم پاکستان کے حوالے سے منعقد کی گئی اس خوبصورت تقریبِ آزادی کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کا شرف عبدالعزیز الرحمن صاحب کے حصے میں آیا، تلاوت کلام پاک کے بعد حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو ہدیہ تبریک پیش کیا گیا۔

اس رنگا رنگ تقریب آزادی میں پاکستانی کمیونٹی کے پانچ سو سے زائد افراد کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مقامی دوستوں کی ایک بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔























یوم پاکستان کے حوالے سے منعقد کی گئی اس سے خوبصورت تقریب کو یادگار بنانے کے حوالے سے سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی صاحبہ نے مہمانوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔

ناروے اور پاکستان سے آنے والے معزز مہمانوں کے علاوہ مسٹر کنٹ اوسٹبی (ہلالِ قائداعظم)، UNDP پاکستان کے سابق سربراہ، جناب خالد محمود (ستارہِ قائداعظم) مصنف/سابق سیاست دان، جناب عابد راجہ اور لاہور ہائی کورٹ کے ممبر جسٹس چوہدری عابد راجہ نے اپنی موجودگی سے اس خوبصورت تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
اس خوبصورت موقع پر سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی صاحبہ نے قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم لہرایا، اس کے ساتھ ساتھ چانسری کی دیوار پر ایک زبردست 6×4 میٹر کا جھنڈا نصب کیا گیا تھا، جو کہ نارویجن پارلیمنٹ کے سابق ڈپٹی سپیکر جناب اختر چودھری (ستارہِ قائداعظم) کی طرف سے سفارت خانے کو ایک خصوصی تحفہ دیا گیا تھا۔
اس خوبصورت تقریب جشن آزادی کے موقع پر سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی صاحبہ اور قونصلر جناب محمد فراز، ہیڈ آف چانسری ڈاکٹر رابیل مصطفی سومرو نے وزیراعظم پاکستان ، صدر پاکستان
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے پیغامات حاضرین محفل کو پڑھ کر سنائے ۔
14 اگست یوم پاکستان کے حوالے سے سجائی گئی اس خوبصورت تقریب میں ثقافتی پروگرامز پیش کیے گئے جن میں آزادی پاکستان کے حوالے سے تقاریر ، خوبصورت شاعری اور مقامی گلو کاروں کی طرف سے خوبصورت ملی نغمے پیش کیے گئے,
پاکستانی-نارویجن نوجوانوں کی طرف سے رنگا رنگ فینسی ڈریس شو اور پریڈ پیش کی گئی جس میں پاکستان کے چاروں صوبوں کی نمائندگی کرنے والے لوک ملبوسات بھی پیش کیے گئے ۔






بچوں نے قومی گیت ”مٹی کی قسم“ پر ایک خوبصورت ٹیبلو بھی پیش کیا جبکہ مقررین اور شاعروں نے پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے مئی 2025 میں بھارت کے خلاف مارکہ حق میں ملک کا نام روشن کیا۔

جشن آزادی کے اس خوبصورت موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی صاحبہ نے پاکستان کے بانیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یوم آزادی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے جمہوریت، امن اور ترقی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان-ناروے تعلقات کو مضبوط بنانے میں پاکستانی تارکین وطن کے کردار کی تعریف کی۔
مارکہ حق کے بارے میں بات کرتے ہوئے سفیر پاکستان محترمہ سعدی الطاف قاضی صاحبہ نے بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے کردار کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کی آپریشنل صلاحیتوں پر بھی روشنی ڈالی۔
سفیر پاکستان محترمہ الطاف قاضی صاحبہ نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے مئی 2025 میں بھارتی جارحیت کے خلاف بہادری سے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء کو ان کی حب الوطنی کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔
تقریب کا اختتام پاکستان کی امن، خوشحالی اور ترقی، سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور #IIOJK اور # فلسطین کی ناجائز قبضے سے آزادی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔
آخر میں تمام حاضرین کو کھانا پیش کیا گیا۔
تحریر و رپورٹ: انعام الحق سیٹی آف لالا موسیٰ




















