اسپورٹس ڈیسک August 13, 2025 facebook twitter whatsup mail کراچی: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 رینکنگ میں پاکستانی خواتین کرکٹرز کو بھی عمدہ کارکردگی پر ترقی مل گئی۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والی منیبہ علی اور فاطمہ ثنا نے حالیہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں اپنی بہترین کارکردگی کے باعث عالمی رینکنگ میں پوزیشن بہتر بنائی ہے۔ سیریز کے آخری میچ میں منیبہ علی نے ناقابل شکست سنچری سے پاکستان کو فتح دلائی تھی، انھیں اس کارکردگی کا صلہ رینکنگ میں تین درجے ترقی کی صورت میں ملا اور وہ 32 ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ اسی طرح، آل راؤنڈر فاطمہ ثنا نے بھی اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کو فائدہ پہنچایا، انھوں نے بیٹنگ رینکنگ میں چار درجے ترقی حاصل کی اور 59ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ اگرچہ پاکستان کی اسپنر سعدیہ اقبال کو سیریز میں وکٹیں کم ملیں لیکن وہ اب بھی ٹی ٹوئنٹی بولنگ کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ آئرلینڈ کی آل راؤنڈر اورلا پرینڈرگسٹ نے پاکستان کے خلاف شاندار پرفارمنس کے بعد رینکنگ میں نمایاں ترقی حاصل کر لی جبکہ آسٹریلیا کی فاسٹ بولر اینابیل سدھرلینڈ پہلی بار ٹی ٹوئنٹی بولرز کی عالمی درجہ بندی میں نمبر ون بن گئی ہیں۔ حالیہ تین میچوں کی سیریز میں آئرلینڈ نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دی جس میں 23 سالہ پرینڈرگسٹ نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں شاندار کھیل پیش کیا، دائیں ہاتھ کی بیٹر نے مجموعی طور پر 144 رنز72 کی اوسط سے اسکور کیے اور اپنی کارآمد میڈیم پیس بولنگ سے چار اہم وکٹیں بھی حاصل کیں، جس کی بدولت وہ پلیئر آف دی سیریز قرار پائیں۔ آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں پرینڈرگسٹ بیٹنگ میں 8 درجے ترقی پا کر 19ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں جبکہ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی 3 درجے بہتری کے ساتھ چھٹے نمبر پر آگئی ہیں، ان کی ٹیم کی کپتان لورا ڈیلینی بیٹنگ رینکنگ میں 5 درجے ترقی کے بعد 50ویں پوزیشن پر پہنچیں جبکہ ربیکا اسٹوکل 5 زینے اوپر چڑھ کر 77ویں نمبر پر آگئیں۔ بولرز کی رینکنگ میں بڑی تبدیلی اس وقت آئی جب آسٹریلیا کی اینابیل سدھرلینڈ بغیر کوئی نیا میچ کھیلے پہلی بار نمبر ون پوزیشن پر پہنچ گئیں، مارچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 4 وکٹیں لینے کے بعد سے وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نہیں کھیلیں لیکن ان کے 736 پوائنٹس برقرار رہے جبکہ دیگر ٹاپ بولرز کے پوائنٹس میں کمی آئی۔

0

اسلام آباد:پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، پاکستانی عوام سی پیک کے تحت تعاون کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے سی پیک کی تعمیر میں کامیابی کا تناسب 90 فیصد ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر کا کہنا تھا کہ امید ہے وقت کے ساتھ سی پیک میں سیکیورٹی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا، پاکستان اور چین انسداد دہشت گردی پر ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں موجود مسائل پر باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے سے قابو پایا جا سکتا ہے، سی پیک کے ثمرات پورے خطے میں پھیل سکتے ہیں۔

چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کافی بہتر ہوچکی ہے، شرح نمو 2.6 فیصد بڑھی ہے، چینی صدر نے بھی کہا کہ سی پیک کے ذریعے ہم نہ صرف چین نہیں بلکہ خطے کی تعمیر کریں گے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کو ہم اڑان پاکستان پروگرام کے ساتھ باہم منسلک کر سکتے ہیں۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی آزمائشوں پر پوری اتری، نسل در نسل منتقل ہوئی ہے، سی پیک صرف ایک راہداری نہیں بلکہ خوابوں وامیدوں کا اشتراک ہے، سی پیک خطے میں ترقی، روزگار، تحفظ اور خوشحالی کا ضامن ہے، سی پیک دہائیوں پر محیط تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بنا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ خنجراب سے گوادر تک سی پیک نے ترقی اور نئے مواقع پیدا کیے ہیں، سی پیک میں روزگار، زراعت، خصوصی اقتصادی زونز، صنعت اور ثقافت شامل ہیں، سی پیک کے تحت تجارت اور سرمایہ کاری میں بھی نمایاں پیش رفت ہوئی ہے وزیر اعظم کا ہدف گوادر کو پاکستان کا جدید اور محفوظ ترین شہر بنانا ہے، گوادر پورٹ کو سرمایہ کاروں اور تاجروں کیلئے بین الاقوامی معیار کا بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں