0

# عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی پڑے ہیں، جہاں سونے اور چاندی کے نرخ کم ہوگئے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 113 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 315 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 11 ہزار 300 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 688 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے رہی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2 ڈالر 70 سینٹس کم ہوکر 63 ڈالر 80 سینٹس ہوگئی۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 270 روپے کی کمی کے بعد 6 ہزار 859 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 231 روپے سستی ہوکر 5 ہزار 880 روپے کی سطح پر آگئی۔

Disclaimer: This report is based on publicly available market information provided in the supplied news material. Prices may change during the day and have not been independently verified by PakNorwayNews.

Keywords: Gold Price Pakistan, Silver Price Pakistan, Gold Rates, Silver Rates, Global Gold Market, Bullion Market, Karachi Sarafa Market, Precious Metals, Pakistan Economy

Hashtags: #GoldPrice #SilverPrice #GoldRates #SilverRates #PakistanEconomy #BullionMarket #SarafaMarket #PreciousMetals #PakNorwayNews

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں