ڈاکٹر ظہیر عباس شعبہ سوشیالوجی کے چیئرپرسن مقرر، چارج سنبھال لیا

0

ڈاکٹر ظہیر عباس نے شعبہ سوشیالوجی کے چیئرپرسن کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ان کی تعیناتی پر چوہدری مدثر علی، چوہدری شمیم اللہ وڑائچ، ڈاکٹر محمد شہزاد اور چوہدری فواد احمد وڑائچ نے انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مبارکباد دینے والوں نے ڈاکٹر ظہیر عباس کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ممتاز ماہرِ تعلیم، محقق اور دانشور ہیں اور اپنی علمی و تحقیقی خدمات کے باعث شعبہ سوشیالوجی میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر ظہیر عباس اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں گے اور شعبہ سوشیالوجی کی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں