چوہدری ظہیر اصغر آف کائرہ کے اعزاز میں محبتوں سے سجی آج ایک خوبصورت شام

0

فروگنر ریسٹورنٹ اوسلو کی فضا اُس شام محبت خلوص اور اپنائیت کی خوشبو سے مہک اٹھی جب سینیئر رہنما چوہدری محمد افضل پسوال صاحب اور چوہدری قمر پسوال صاحب نے پاکستان سے تشریف لائے ہوئے اپنے معزز مہمان چوہدری ظہیر اصغر آف کائرہ کے اعزاز میں ایک پُرشکوہ عشائیے کا اہتمام کیا۔

یہ خوبصورت تقریب بروز سوموار 13 اکتوبر 2025 شام کو منعقد ہوئی،جس میں اوسلو کی ممتاز و معزز شخصیات نے اپنی شرکت سے محفل کو رونق بخشی،اس تقریب میں شامل مہمانانِ گرامی میں حاجی آصف محمود شیخ،حاجی محمد آفتاب شیخ،چوہدری آصف علی چنڈالہ،چوہدری جہانگیر نواز گلیانہ،چوہدری جاوید دینہ چک،چوہدری پرویز اختر چنڈالہ،چوہدری ساجد مہدی دامہ،چوہدری جہانگیر شاہجہانیاں،شیخ نعیم جدہ، چوہدری قمر عباس ٹوانہ لالہ موسیٰ،امام و خطیب ورلڈ اسلامک مشن اوسلو محترم حافظ شیراز صاحب،چوہدری ظفر نواز حقیقہ،سابق کونسلر اوسلو سٹی چوہدری خالد محمود میتا صاحب،نائب صدر جماعت اہلِ سنت اوسلو خالد محمود شیخ صاحب،جنید طارق شیخ اور جواد طارق شیخ گو فلائی اوسلو،چوہدری سرور پاؤ سمیت کئی دیگر معزز مہمان شریک ہوئے۔

آجکی اس نہایت پیاری محفل کا ماحول بےحد خوشگوار اور محبت بھرا رہا،فروگنر ریسٹورنٹ کے ذائقہ دار کھانوں اور اعلیٰ معیارِ سروس کو شرکاء نے بے حد سراہا،سب نے ایک دوسرے سے محبت و احترام کے جذبات کا اظہار کیا اور بھائی چارے کی ایسی فضا قائم ہوئی جس نے دلوں کو اور مزید قریب کر دیا۔

آخر میں میزبانانِ گرامی چوہدری محمد افضل پسوال صاحب اور چوہدری قمر پسوال صاحب نے تمام مہمانوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا،دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ان بھائیوں کے رزق عزت اور وقار میں برکت عطا فرمائےآمین!

یہ وہ سپیشل شام ہے،جو ہماری یادوں میں ہمیشہ مہکتی رہے گی اور ایسی محفلیں دلوں کو جوڑتی ہیں ہمارے رشتوں میں مٹھاس گھولتی ہیں اور انسانیت کے رنگوں سے زندگی کو خوبصورت بناتی ہیں،میری دعا ہے اللہ رب العزت آپ سبکو ہمیشہ سلامت رکھے اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

تحریر و رپورٹ: انعام الحق سیٹھی آف لالہ موسی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں