چوہدری دانیال اقبال مظہر آف دلو شریف رشتہ ازدواج سےمنسلک

0

اوسلو کی نامورسماجی شخصیت چوہدری مظہر اقبال کے فرزند چودھری دانیال اقبال مظہر آف دلو شریف کی پر مسرت تقریب سعید آج بروز اتوار اوسلو کے مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی

اس موقع پر سینٹرل جماعت اہلسنت کے امام و خطیب جناب محترم سید نعمت علی شاہ بخاری نے بچوں کا ماشاء اللہ نکاح پڑھایا دونوں بچوں اور خاندانوں کے لیے اجتماعی دعا فرمائی اللہ اپنی رحمت سے انکو خوشیاں عطا فرماۓ آمین!
{ بَارَكَ اللَّهُ لَكَ، وَبَارَكَ عَلَيْكَ، وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا فِي خَيْر}

اس تقریب سعید میں دونوں فیملیز کے عزیز و اقارب کے علاوہ سیاسی، سماجی، مذہبی افراد کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

ہم اپنے پیارے بھتیجے چوہدری دانیال اقبال مظہر کو اُن کی ازدواجی زندگی کے خوبصورت آغاز پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ڈھیروں مبارک باد پیش کرتے ہیں، اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت آپ دونوں کو ازدواجی زندگی میں ڈھیروں خوشیاں نصیب فرمائے، اللہ تعالی اپنے خاص کرم سے آپ کی زندگی میں چین و سکون کی ایسی بہار لائے جو کبھی ختم نہ ہو, آپ دونوں کو ہمیشہ خوشی تندرستی اور صحت عطاء فرماۓ, دونوں خاندانوں کو آپس میں پیار محبت اور اخلاص کے ساتھ رہنا نصیب فرمائے، آمین!
رپورٹ: انعام الحق سیٹھی آف لالہ موسی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں