پی ٹی آئی کی پارلیمانی قیادت کو عمران خان کی سماعت پر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے کی ہدایت

0

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو عمران خان کے کیس کی سماعت کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے کیس کی سماعت آج صبح 10 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے تمام پارلیمنٹیرینز کو عدالت کے باہر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پارٹی سیکریٹری جنرل نے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد اسلام آباد پہنچیں اور سماعت کے دوران اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے ارکان کو اپنی حاضری سے متعلق فوری طور پر آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ عدالت میں پارلیمانی ارکان کی شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے یہ ہدایات عمران خان کے کیس کی سماعت کے پیش نظر جاری کی گئی ہیں، جبکہ پارٹی کے ارکان کی اسلام آباد ہائیکورٹ آمد متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں