پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مشترکہ اجلاس میں تلخی، بلدیاتی انتخابات اور مہنگائی پر شدید احتجاج

0

لاہور کے گورنر ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں حکومتی اتحاد کو برقرار رکھنے اور باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں بلدیاتی انتخابات، مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کسانوں کو درپیش مسائل سمیت مختلف عوامی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی جانب سے پنجاب میں مسلم لیگ ن کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے عوامی مسائل کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر شدید ردعمل دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر حسن مرتضیٰ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے درمیان تلخی بھی ہوئی۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کسانوں کے مسائل پر بھی شدید احتجاج کیا گیا۔

اجلاس میں دونوں جماعتوں کے ارکان نے گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا اور آئندہ اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کیا۔

دونوں جماعتوں کی قیادت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ملکی استحکام کے لیے اتحادی حکومت کے درمیان تعاون اور باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Disclaimer: This report is based on publicly available information and has not been independently verified.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں