پاکستان یونین ناروے کا 14 اگست جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے ناروے میں خوبصورت تقریبات کا آغاز

0

پاکستان یونین ناروے کا 14 اگست جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے ناروے میں شاندار تقریبات کا آغاز کر دیا گیا

ہمیشہ کی طرح اس خوبصورت تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کا شرف اسلامک کلچرل سنٹر ناروے آلنہ مسجد کے امام خطیب استاد محترم جناب چودھری مولانا مفتی محمد عمران اسجد کے حصے میں آیا۔

اس خوبصورت پروگرام میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض صحافی، کالم نگار، ادبی و خوبصورت شخصیت محترم شاہ رخ سہیل نے ادا کیے۔

14 اگست جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے منعقد کی گئی اس خوبصورت تقریب میں دنیا بھر سے سیاسی, سماجی, مذہبی, رہنماؤں کیمیونٹی ممبران،
پاکستان سے آئے خصوصی مہمانوں سمیت پاکستان سے محبت رکھنے والے کثیر افراد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے تقریب میں پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام پاکستان اور ناروے پر بنایا گیا خوبصورت ترانہ بھی پیش کیا گیا۔

اس خوبصورت تقریب کی مہمان خصوصی سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی صاحبہ اور وزیر خارجہ ناروے محترم اسیپن بارتھ عیدے صاحب تھے، سفارت خانہ پاکستان ناروے کے ویلفئیر کیمیونٹی کونسلر جناب محمد فراز نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین جناب چودھری قمر اقبال، سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی صاحبہ، وزیر خارجہ ناروے پارٹی سینٹروم سمیعہ ناز صاحبہ، جناب صفدر حسین ورک سابق ڈپٹی کمشنر گجرات‏، جناب سول جج ندیم انجم، اسسٹنٹ کمشنر جناب محمد اکمل، جناب راجہ عمر ، جناب طارق وسیم اشرف بٹ اور دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر معزز مہمانوں میں سوینیرز بھی تقسیم کیے گئے ۔

تقریب کو چار چاند لگانے کے لیے سحراؤں کی خوبصورت آواز گلوکارہ ریشماں کی بیٹی روبی ریشماں نے اپنے شاندار فن کا مظاہرہ کر کے حاضرین محفل کے دل جیت لیے۔

اس خوبصورت تقریب کی میڈیا کوریج کے لیے ناروے کے مقامی اور بیرون ممالک سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سمیت
جذبہ نیوز گجرات کے ایڈیٹر جناب محترم محمد ابوبکر ادریس سیٹھی نے بھرپور شرکت کی۔
تحریر و رپورٹ: انعام الحق سیٹھی آف لالہ موسی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں