چیئرمین “سکون آرگنائزیشن” جناب شاہد جمیل کی پاکستان کے مایا ناز اداکار، رائٹر ڈائریکٹر فیصل قریشی کے ساتھ خصوصی میٹنگ, اوسلو (ناروے)آمد پر انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہا






“سکون آرگنائزیشن” بین الاقوامی رفاعی تنظیم ہے جو پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک میں معذور افراد کے لیے اپنی شبینہ روز خدمات سرانجام دے رہی ہے
معذور افراد کے لیے ان کی دہلیز پر ویل چیئرز کی دستیابی
“سکون آرگنائزیشن” پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک میں موجود معذور افراد کے لیے ویل چیئرز کا انتظام کرتی ہے, اس کے لیے “سکون آرگنائزیشن” کے ولنٹیئرز معذور افراد کو ویل چیئرز ان کے گھر کی دہلیز تک پہنچاتے ہیں، ویل چیئرز کی تقسیم اور فراہمی انتہائی سادہ اور آسان طریقے سے بہت ہی کم وقت میں مکمل کی جاتی ہے۔


معذور افراد کی مالی معاونت
“سکون آرگنائزیشن” نے معذور افراد کی مالی معاونت کے لیے ایک شاندار پروگرام ترتیب دے رکھا ہے, “سکون آرگنائزیشن” کے بورڈ ممبرز کی اپروول کے بعد منتخب حقداران معذور افراد کی مالی معاونت عمل میں لائی جاتی ہےجس میں ان افراد کے درمیان موقع پر رقم تقسیم کر دی جاتی ہے۔
خواتین کے مالی استحکام کے لیے ٹریننگ پروگرامز
خواتین کو مالی طور پر مستحکم کرنے کے لیے “سکون آرگنائزیشن” نے کئی پروگرامز ترتیب دے رکھے ہیں ان میں بچیوں کے لیے کمپیوٹر کورسز , خواتین کے لیے سلائی کڑھائی کی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ سلائی مراکز کا قیام خاص اہمیت کے حامل ہیں۔


ماہ رمضان کے دوران مستحقین میں راشن بیگز کی تقسیم
ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں مستحقین کے درمیان راشن بیگز کی تقسیم عمل میں لائی جاتی ہے تاکہ ضرورت مند خاندانوں کی حتی المقدور مدد کی جا سکے۔



“سکون آرگنائزیشن” ان تمام افراد، آرگنائزیشنز، کمیونیٹیز اور ولنٹیئرز کی بے حد شکرگزار ہے جو خدمت کے اس خوبصورت کام میں ہمیشہ ہمارے ساتھ ساتھ رہے۔
“سکون آرگنائزیشن” اپنے تمام بورڈ ممبرز، ورکرز، والنٹیرز اور ٹیکنیکل ٹیم کی بھی ممنون ہے جو دن رات خدمت کے اس کام میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔






