وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ کے انچارج کی طرف سے اپنی ٹیم کے ہمراہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی انسپیکشن

0

وفاقی محتسب پاکستان جناب نوید کامران بلوچ کی خصوصی ہدایت پر انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ جناب مشتاق احمد اعوان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مورخہ 2026۔07۔14 کو سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی انسپیکشن کی۔

اس سلسلے میں انہوں نے وہاں پر موجود جناب تنویر اشرف بھٹی، ائیر وائس مارشل(ر)، چیف ایگزیکٹو آفیسر، سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ، نثار صاحب مینیجر، سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور ائیرپورٹ سے منسلک تمام ایجنسیوں کے افسران سے تفصیلی گفتگو کی اور ائیرپورٹ کا جائزہ لیا۔ مینیجر نثار صاحب نے ائیرپورٹ کے مختلف آپریشنل پہلوؤں اور موثر سروس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ائیرپورٹ کی جاری کوششوں سے آگاہ کیا۔

جناب مشتاق احمد اعوان نے بین الاقوامی لاؤنج میں مسافروں کو دی جانے والی سروسز کا مشاہدہ کیا اور ہوائی اڈے پر دی جانے والی سہولیات اور خدمات کے بارے میں مسافروں سے براہ راست رائے حاصل کی۔ وہاں موجود مسافروں نے ائیرپورٹ کے عملے کی تعریف کی اور سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ایئرپورٹ کی انسپکشن کے بعد جناب مشتاق احمد اعوان نے مختلف ایجنسیوں کے افسران سے تفصیلی میٹنگ کی اور مسافروں کو پیش آنے والے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو کی۔

ائیرپورٹ پر موجود مسافروں نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا اور درخواست کی کہ ایسے دورے جاری رہنے چاہیے کیونکہ اس سے ائیرپورٹ کی ورکنگ میں بہتری آتی ہے اور مسافروں کے مسائل اعلی افسران تک پہنچ جاتے ہیں۔

اس کے بعد انچارج ریجنل آفس گوجرانوالہ نے ریڈیو پاکستان ایف ایم 101، سیالکوٹ میں وفاقی محتسب کے ادارے کے بارے میں “انصاف آپ کی دہلیز پہ” کے عنوان سے آگاہی پروگرام بھی کیا اور لائیو کالرز کے سوالات کے جواب دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں