نوشک آٹو سینٹر اوسلو کے ایم ڈی جناب محترم حاجی محمد آفتاب شیخ کی طرف سے محترم برگیڈیئر کامران راجہ صاحب کے لیے شاندار عشائیہ

0

محترم برگیڈیئر کامران راجہ صاحب کے لیےنوشک آٹو سینٹر اوسلو کے ایم ڈی جناب محترم حاجی محمد آفتاب شیخ کی طرف سے فروگنر کرو ریسٹورنٹ پر شاندار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

کچھ لوگوں کے دل خوبصورت رنگوں کے طرح ہوتے ہیں وه جہاں بھی جائیں ہر جگہ اپنی خوبصورتی ہی بکھیرتے ہیں!

خوبصورت مہمان کے لیے سجائی گئی اس محفل میں جن مہمانوں کو مدعو کیا گیا ان میں اسلامک کلچرل سنٹر ناروے کے سابق صدر جناب محترم حاجی عبدالستار طاہر ، گو فلائی ناروے کے ڈائریکٹر جناب محترم حاجی طارق محمود شیخ، نوشک آٹو سینٹر کے سینیئر رہنما جناب محترم حاجی آصف محمود شیخ، جماعت اہلسنت کے نائب صدر جناب محترم حاجی خالد محمود شیخ، جناب محترم محمد شفیق یونس شیخ، اور فروگنر ریسٹورنٹ کے ایم ڈی جناب محترم چوہدری محمد افضل پسوال شامل ہیں۔

فروگنر ریسٹورنٹ کا کھانا اور سروس بہت ہی اعلی تھی جس کو سب نے مل کر خوب انجوائے کیا، ایسے خوبصورت لوگ دنیا کی رونق ہوتے ہیں جو صرف اپنی موجودگی سے ماحول بدل دیتے ہیں, اللہ رب العزت حاجی محمد آفتاب صاحب کے مال میں اور عزت میں اضافہ فرمائے, اللہ تعالی آپ سب کو ہمیشہ سلامت رکھےآمین!
تحریر و خصوصی رپورٹ: انعام الحق سیٹھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں