ناروے میں “بوسنیا و ہرزیگووینا” کی نئی سفیر مسز ہوڈا ڈیڈیک نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں، سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی کی دعوت پر پاکستانی ایمبیسی میں خصوصی آمد۔
ناروے میں “بوسنیا و ہرزیگووینا” کی نئی سفیر مسز ہوڈا ڈیڈیک نے آج سفارت خانے میں سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی صاحبہ سے خصوصی طور پر ملاقات کی ۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات بشمول دو طرفہ تعلقات اور کمیونٹی مصروفیات پر تبادلہ خیال کیا۔

سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی صاحبہ نے
“بوسنیا و ہرزیگووینا” کی نئی سفیر مسز ہوڈا ڈیڈیک
کو خوش آمدید کہا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔







