“سکون میکنگ ڈیفرنس ” کے پلیٹ فارم سے اسپین کے شہر بارسلونا میں شاندار چیریٹی پروگرام کا اہتمام

0

بارسلونا (اسپین)فلاحی ادارے “سکون میکنگ ڈیفرنس ” کے پلیٹ فارم سے اسپین کے شہر بارسلونا میں پنجاب شنواری ریسٹورنٹ پرمعذور بچوں کیلئے ویل چیئرز پر مبنی چیریٹی پروگرام کا زبردست اہتمام کیا گیا۔

اس شاندار چیرٹی پروگرام کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سعادت قمر بٹ جاتریہ نے حاصل کی۔

تقریب میں پاکستان کے نامور فلم اور ٹی وی اداکار فیصل قریشی اور چیئرمین “سکون آرگینائزیشن” شاہد جمیل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

“سکون میکنگ ڈیفرنس ” کے اس خوبصورت چیریٹی پروگرام کی کمپیئرنگ ڈاکٹر عرفان مجید نے کی اور اپنی شاندار علمی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

“سکون میکنگ ڈیفرنس ” کے اس خوبصورت چیرٹی پروگرام کو آرگنائز کرنے میں ڈاکٹر ہماجمشید،شہزاد بھٹی، شیراز بھٹی سمیت دیگر ساتھیوں نے بھرپور کاوش کا مظاہرہ کیا ۔

“سکون میکنگ ڈیفرنس ” کی اس خوبصورت فنڈ ریزنگ تقریب میں بارسلونا سے فیملیز ، کمیونٹی ممبرز اور دیگر کئی افراد کی بڑی تعداد نے بھرپورشرکت کی
اور معذور افراد کے لیے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور عطیات دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں