گزشتہ دنوں جرمنی کے خوبصورت شہر فرنکفرٹ میں سکون جرمنی کے باقاعدہ آغاز اور ہفتہ 6 دسمبر کو ہونے والے پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک خوبصورت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔
فرینکفرٹ جرمنی کی ممتاز سماجی اور سیاسی شخصیت محترم دانیال اعوان نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔
میٹنگ میں سکون آرگنائزیشن کے چیئرمین جناب شاہد جمیل نے ناروے سے خصوصی طور پر شرکت کی۔
پروگرام کے آغاز پر میزبان جناب دانیال اعوان نے سکون جرمنی کے باقاعدہ آغاز اور ہفتہ 6 دسمبر کو ہونے والے پروگرام کے سلسلے میں مہمانوں کو بریف کیا, انہوں نے بتایا کہ 6 دسمبر کو ہونے والے پروگرام کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور یہ کہ وہ بہت پر امید ہیں کہ 6 دسمبر کا پروگرام فرینکفرٹ کا تاریخی پروگرام ہوگا۔












اس موقع پر صدر پی اے پی ڈی جناب چودھری اسم وڑائچ نے کہا کہ اس پروگرام میں پاکستان عوامی پارٹی اور ڈیموکریسی سوشل میڈیا ٹیم سکون آرگنائزیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔
جنرل سیکرٹری پی اے پی ڈی جناب چودھری سرفراز احمد نے کہا کہ اس اجلاس میں خواتین کو با اختیار بنانے، ان کے مسائل اور حقوق پر بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔
جنرل سیکرٹری یورپ پی اے پی ڈی جناب چودھری علی مہر نے بتایا کہ 6 دسمبر کے اس پروگرام میں ہم سکون آرگنائزیشن کا ساتھ دیتے ہوئے معذور افراد کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کی بات کریں گے۔
فرینکفرٹ جرمنی میں 6 دسمبر کو ہونے والے اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پاکستان کے نامور ٹی وی سٹار خوبصورت کپل اداکارہ جویریہ اور اداکار سعود قاسمی خصوصی طور پر شرکت کریں گے پروگرام میں ان کا ساتھ دینے کے لیے پی ٹی وی کی معروف اداکارہ سائمہ قریشی اور ٹی وی اینکر ہوسٹ یوسف زئی صاحبہ خصوصی طور پر شرکت کریں گی۔
6 دسمبر کے اس فیملی ایونٹ کے لیے دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں پروگرام میں کھانے کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے پروگرام کے لیے ہر خاص و عام کو دعوت دی جا رہی ہے جس کی کوئی انٹری فیس نہیں تاکہ لوگ با آسانی اس پروگرام کا حصہ بن سکیں۔
جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہونے والا یہ پروگرام مکمل طور پر ایک فیملی ایونٹ ہے جس میں خواتین کی ایک کثیر تعداد شرکت کرے گی۔
اجلاس میں وائس پریزیڈنٹ پی اے پی ڈی چوہری امتیاز گجر, فنانس سیکرٹری جناب سہیب ریاض, انفارمیشن سیکرٹری جناب سہیب گلریز, پی او اے ایف کی نمائندگی عرفان کوٹلہ حاجی محمد حسین اور الیاس گجر نے کی, ان کے علاوہ پریس کلب کے ممبران جناب آزاد حسین “پوچھتا ہے پاکستان” مبین خان “بول نیوز” نے خصوصی طور پر پروگرام میں شرکت کی۔
پروگرام کے اختتام پر سکون آرگنائزیشن کے چیئرمین جناب شاہد جمیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ 6 دسمبر کے پروگرام کو بہت تاریخی دیکھ رہے ہیں انہوں نے تمام شرکاء کی محنت اور قابلیت کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا خواتین کے حقوق اور معزور بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے آپ کے نیک جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں, اس کے علاوہ “ٹیسٹ آف پاکستان” فرینکفرٹ کے ایم ڈی چوہدری عرفان اور چوہدری ارشد نے یقین دلایا کہ 6 دسمبر کا پروگرام ایک تاریخی نوعیت کا پروگرام ہوگا “ٹیسٹ آف پاکستان” 6 دسمبر کے پروگرام کا خصوصی سپانسر ہے۔
























