سٹاک ہوم کے مختلف علاقوں میں نماز عیدالاضحی کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد

0

سٹاک ہوم کے مختلف علاقوں میں نماز عیدالاضحی کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں ایک اجتماع شیتا میں بھی ہوا ،جس کا اہتمام کمیونٹی سنٹر سٹاک ہوم نے کیا

نماز عیدالاضحی کے اس بڑے اور روح پرور اجتماع کی امامت معروف تاجر اور مذہبی شخصیت جناب بابر مجید وڑائچ نے کی، اجتماع صبح سویرے منعقد ہوا اس کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز عید کہ بعض لوگوں نے مذہبی جوش و خروش سے بھرپور انداز میں ایک دوسرے سے عید ملی
۔ اس اجتماع کے چیف آرگنائزر چوہدری ظفر اقبال نے کہا کہ نماز عید سے ہٹ کے بھی اس طرح کے مذہبی، سماجی اور معاشرتی اجتماعات منعقد ہونے چاہئیں کیونکہ یہ ہماری کمیونٹی کے لیے ضروری ہیں، خاص طور پر شیتاکے علاقے میں کیونکہ اس علاقے میں لوگ زیادہ متحرک نہیں ہوتے ہیں۔
تحریر و خصوصی رپورٹ: چودھری ظفر اقبال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں