کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ہزار 125 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے اور جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار 36 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 3 لاکھ 72 ہزار 973 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی اونس چاندی کی قیمت 1 ڈالر 20 سینٹس کم ہوکر 58 ڈالر 90 سینٹس کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی چاندی سستی ہوگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 120 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 6 ہزار 368 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 103 روپے کم ہوکر 5 ہزار 459 روپے کی سطح پر آگئی۔
Disclaimer: This news package is based on the information provided. Prices of gold and silver may change according to international market movements and local market conditions.







