کراچی: عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 51 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 319 ڈالر تک پہنچ گئی۔
عالمی سطح پر قیمت میں اضافے کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 372 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 89 ہزار 519 روپے تک پہنچ گئی۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی بنیادی وجہ عالمی بلین مارکیٹ میں قیمت کا بڑھنا قرار دیا جا رہا ہے۔ عالمی مارکیٹ کی صورتحال اور مقامی کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث آئندہ دنوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں تبدیلی کا امکان برقرار ہے۔







